اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 563.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ٹرائی نیشن کرکٹ سیریز: لاہور پولیس کا جوئے اور آن لائن گیمبلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن، 245 ملزمان گرفتار

31 Oct 2026
31 Oct 2026

(لاہور نیوز) ٹرائی نیشن کرکٹ سیریز کے تناظر میں لاہور پولیس نے جوئے کے اڈوں اور آن لائن گیمبلنگ نیٹ ورکس کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔

پولیس نے ماہِ اکتوبر کے دوران جوئے کے دھندے میں ملوث 245 ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمات درج کر لیے۔

ترجمان لاہور پولیس کے مطابق رواں سال جوئے کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث 2 ہزار 192 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے، جبکہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے داؤ پر لگی 88 لاکھ روپے سے زائد رقم بھی برآمد ہوئی ہے۔

سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے جوئے کے اڈوں اور آن لائن گیمبلنگ نیٹ ورکس کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جوئے کے اڈوں اور آن لائن بیٹنگ کے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر کڑی نظر رکھی جائے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ جوئے کے اڈوں کی سرپرستی اور پشت پناہی کرنے والے عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا، جبکہ آن لائن جوئے کی تشہیر اور اس کی سہولت کاری میں ملوث افراد کے خلاف بھی سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

سی سی پی او لاہور کا کہنا تھا کہ معاشرے کو جوئے کی لعنت سے پاک کرنے کے لیے بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے