26 Jul 2026
(لاہور نیوز) کھوکھر روڈ کے قریب ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں 64 سالہ انور موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ واقعے کے بعد ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہوگیا۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور فرار ہونے والے ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔
