اپ ڈیٹس
  • 257.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 512.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.05 قیمت فروخت : 41.12
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.75 قیمت فروخت : 278.25
  • یورو قیمت خرید: 317.53 قیمت فروخت : 318.10
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.97 قیمت فروخت : 372.64
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.49 قیمت فروخت : 195.29
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.53 قیمت فروخت : 197.89
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.02 قیمت فروخت : 74.15
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.68 قیمت فروخت : 904.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ اور حادثات میں ملوث 110 ڈرائیورز کے لائسنس معطل

26 Jul 2026
26 Jul 2026

(لاہور نیوز) سٹی ٹریفک پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اور حادثات میں ملوث ڈرائیورز کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے 110 ڈرائیورز کے لائسنس معطل کر دیے ہیں۔

سی ٹی او لاہور کی ہدایت پر کیے گئے اقدام کے تحت ہر مہلک اور شدید نوعیت کے غیر مہلک ٹریفک حادثے میں ملوث ڈرائیور کا لائسنس فوری طور پر معطل کیا جائے گا۔

سی ٹی او کے مطابق معطل شدہ لائسنس رکھنے والا ڈرائیور اگر دوبارہ گاڑی چلاتے ہوئے پایا گیا تو اس کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ میں ملوث افراد کے لائسنس کم از کم ایک سال کے لیے معطل رہیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حادثات کے ذمہ دار ڈرائیورز کو لائسنس کی معطلی کے ساتھ ساتھ قانونی کارروائی کا بھی سامنا کرنا ہوگا۔ سٹی ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد ٹریفک قوانین پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنانا اور شہریوں کی جان و مال کا تحفظ کرنا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے