وزیر اعلی پنجاب کی فلم سٹی اتھارٹی کے بورڈ کی منظوری، مریم اورنگزیب چیئرپرسن مقرر
(لاہور نیوز) وزیر اعلی پنجاب نے فلم سٹی اتھارٹی کے بورڈ کی منظوری دے دی۔
پنجاب فلم سٹی اتھارٹی کابورڈ تین سالہ مدت کیلئے تشکیل دیا گیا ہے، وزیر اعلیٰ کی منظوری کے بعد سی ای او فلم سٹی اتھارٹی نے نوٹیفکیشن جاری کیا۔
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب پنجاب فلم سٹی اتھارٹی بورڈ کی چیئرپرسن مقرر ہو گئیں جبکہ وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری پنجاب بورڈ میں شریک رکن مقرر ہوئی ہیں۔
چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کو پنجاب فلم سٹی اتھارٹی کے وائس چیئرپرسن مقرر ہوئے، ارکان پنجاب اسمبلی امینہ حسن اور صاحبزادہ محمد گزین عباسی بورڈ کے رکن مقرر، ایم پی اے سارہ احمد کو بھی پنجاب فلم سٹی اتھارٹی بورڈ کا رکن نامزد کیا گیا ہے۔
سیکرٹری فنانس ڈیپارٹمنٹ پنجاب بورڈ کے رکن ہوں گے، سیکرٹری قانون و پارلیمانی امور پنجاب کو بھی بورڈ کا رکن مقرر کر دیا گیا ہے، سیکرٹری اطلاعات و ثقافت پنجاب بھی فلم سٹی اتھارٹی کے بورڈ کے رکن مقرر ہوئے جبکہ سیکرٹری امپلی منٹیشن اینڈ کوآرڈینیشن ونگ، ایس اینڈ جی اے ڈی بورڈ کے رکن مقرر ہو گئے ہیں۔
ندیم مانڈوی والا، ونیزا احمد، اعتزاز اسلم چودھری ،عمارہ ایس گوندل بورڈ کی رکن مقرر اورڈاکٹر فواد بیگ کو بھی پنجاب فلم سٹی اتھارٹی بورڈ کا رکن نامزد کر دیا گیا جبکہ سی ای او پنجاب فلم سٹی اتھارٹی بورڈ کے ممبر/سیکرٹری کے فرائض انجام دیں گے۔
