اپ ڈیٹس
  • 257.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 512.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.05 قیمت فروخت : 41.12
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.75 قیمت فروخت : 278.25
  • یورو قیمت خرید: 317.53 قیمت فروخت : 318.10
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.97 قیمت فروخت : 372.64
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.49 قیمت فروخت : 195.29
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.53 قیمت فروخت : 197.89
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.02 قیمت فروخت : 74.15
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.68 قیمت فروخت : 904.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب:دفعہ 144 کے نفاذ میں 30 روز کی توسیع، ڈرون اُڑانے پر پابندی برقرار

23 Jul 2026
23 Jul 2026

(لاہور نیوز) حکومت پنجاب نے سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر صوبہ بھر میں کھلی فضا میں ڈرون اُڑانے پر عائد پابندی میں مزید 30 روز کی توسیع کر دی ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے دفعہ 144 کے تحت آؤٹ ڈور ڈرون استعمال پر پابندی برقرار رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق صوبہ بھر میں کھلے مقامات پر ڈرون اُڑانے کی اجازت نہیں ہوگی، تاہم ہالز اور مارکیز کے اندر ہونے والی تقریبات میں چھوٹے ڈرون کے محدود استعمال کی اجازت دی گئی ہے۔ اندرونی تقریبات کے دوران ڈرون کے محفوظ استعمال کی ذمہ داری منتظمین پر عائد ہوگی۔

حکومت نے انٹیلی جنس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو پابندی سے مستثنیٰ قرار دیا ہے۔ جبکہ زرعی، آب پاشی اور تحقیقی مقاصد کے لیے ڈرون کے محفوظ استعمال کی اجازت ضلعی سطح پر قائم "سیف ڈرون یوزیج کمیٹی" کی تحریری منظوری سے دی جا سکے گی۔

محکمہ داخلہ کے مطابق کمیٹی کی اجازت کے بعد ڈرون کا متعلقہ استعمال پابندی سے مستثنیٰ تصور ہوگا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے