اپ ڈیٹس
  • 251.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.90 قیمت فروخت : 278.40
  • یورو قیمت خرید: 317.18 قیمت فروخت : 317.75
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.43 قیمت فروخت : 374.11
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.39 قیمت فروخت : 197.75
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

5 میڈیکل یونیورسٹیوں میں وائس چانسلرز کے اضافی چارجز کا نوٹیفکیشن جاری

21 Jul 2026
21 Jul 2026

(لاہور نیوز) گورنر پنجاب بطور چانسلر کے اختیارات کے تحت پنجاب کی پانچ میڈیکل یونیورسٹیوں میں وائس چانسلرز کے اضافی چارجز دینے کے نوٹیفکیشن جاری کر دیے گئے۔

محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے 21 جولائی 2026 کو اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشنز جاری کیے، نوٹیفکیشن کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر محمد معین، پرو وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی (KEMU)، کو وائس چانسلر KEMU کا اضافی چارج سونپا گیا ہے۔

اسی طرح پرنسپل فیصل آباد میڈیکل کالج ڈاکٹر محمد فیصل بلال لودھی کو فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی (FMU)، پرنسپل فاطمہ جناح میڈیکل کالج لاہور پروفیسر ڈاکٹر عبدالحمید کو فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی (FJMU)، پرنسپل راولپنڈی میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمد خرم کو راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی (RMU)، جبکہ پروفیسر ڈاکٹر نادیہ نسیم کو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (UHS) لاہور کے وائس چانسلر کا اضافی چارج تفویض کیا گیا ہے۔

مزید برآں نوٹیفکیشن  میں لکھا گیا کہ یہ اضافی چارج تین ماہ کے لیے یا مستقل وائس چانسلرز کی تقرری تک برقرار رہے گا، محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے اس حوالے سے تمام متعلقہ اداروں کو مراسلے بھی ارسال کر دیے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے