اپ ڈیٹس
  • 257.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 512.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.05 قیمت فروخت : 41.12
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.75 قیمت فروخت : 278.25
  • یورو قیمت خرید: 317.53 قیمت فروخت : 318.10
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.97 قیمت فروخت : 372.64
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.49 قیمت فروخت : 195.29
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.53 قیمت فروخت : 197.89
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.02 قیمت فروخت : 74.15
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.68 قیمت فروخت : 904.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

یونیفارم کی تبدیلی کا حکم، پنجاب بھر کی نرسز اضافی اخراجات سے پریشانی میں مبتلا

23 Jul 2026
23 Jul 2026

(لاہور نیوز) پنجاب میں نرسز کے یونیفارم کی دوبارہ تبدیلی کے فیصلے نے نرسنگ اسٹاف میں تشویش پیدا کر دی۔

ذرائع کے مطابق ڈھائی سال بعد ہی نرسز کی یونیفارم تبدیل کرتے ہوئے گہرے نیلے رنگ کی جگہ دوبارہ سفید یونیفارم پہننے کی ہدایت جاری کی گئی ہے جس سے نرسز پر اضافی مالی بوجھ پڑ گیا ہے۔

نرسز کا کہنا ہے کہ موجودہ گہرے نیلے رنگ کی یونیفارم ابھی قابلِ استعمال تھی تاہم نئے فیصلے کے بعد انہیں دوبارہ سفید یونیفارم تیار کروانی پڑے گی، جس پر اضافی اخراجات برداشت کرنا ہوں گے، ان کے مطابق مہنگائی کے موجودہ دور میں یہ فیصلہ ان کے لیے مالی مشکلات کا باعث بن رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی جی نرسنگ پنجاب کے اصرار پر نرسنگ کونسل نے یونیفارم کی تبدیلی کی منظوری دی، اڑھائی سال بعد ہی اس تبدیلی کی وجوہات تاحال واضح نہیں کی گئیں، نرسز کے مطابق گہرے نیلے رنگ کی یونیفارم اب عملاً بیکار ہو گئی، ریڈی میڈ سفید یونیفارم فروخت کرنے والوں کو اس فیصلے سے کاروباری فائدہ پہنچنے کا امکان ہے۔

نرسز  نے مطالبہ کیا ہے کہ اگر حکومت یونیفارم کی تبدیلی کو لازمی قرار دیتی ہے تو نئی یونیفارم کی خریداری کے لیے فنڈز یا مالی معاونت بھی فراہم کی جائے تاکہ اس فیصلے کا بوجھ ملازمین پر نہ پڑے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے