اپ ڈیٹس
  • 254.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.01 قیمت فروخت : 41.09
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.80 قیمت فروخت : 278.30
  • یورو قیمت خرید: 316.87 قیمت فروخت : 317.44
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.79 قیمت فروخت : 372.45
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.44 قیمت فروخت : 194.79
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.94 قیمت فروخت : 197.30
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.70 قیمت فروخت : 1.71
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.01 قیمت فروخت : 74.14
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.64 قیمت فروخت : 75.78
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.97 قیمت فروخت : 904.60
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

محکمہ ایکسائز کا پراپرٹی ٹیکس چوری روکنے کیلئے 12سال بعد ڈیجیٹل سروے کا فیصلہ

22 Jul 2026
22 Jul 2026

(لاہور نیوز) پنجاب میں پراپرٹی ٹیکس چوری کی روک تھام اور ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے کیلئے محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول نے 12 سال بعد جامع سروے شروع کر دیا۔

حکام کے مطابق جدید جی آئی ایس بیسڈ سروے کے ذریعے ایسے تمام پراپرٹی یونٹس کی نشاندہی کی جائے گی جو اب تک ٹیکس نیٹ سے باہر ہیں یا کم ٹیکس ادا کر رہے ہیں۔

ایکسائز حکام کے مطابق یہ سروے پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی (پلرا) کے ڈیٹا کو مدنظر رکھتے ہوئے شروع کیا گیا ہے، پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر لاہور کے زون 13 سے آغاز کیا گیا، جہاں اس وقت تقریباً 80 ہزار یونٹس پراپرٹی ٹیکس ادا کر رہے ہیں، سروے کے بعد مزید تقریباً 20 ہزار یونٹس کے ٹیکس نیٹ میں شامل ہونے کی توقع ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل سروے کے ذریعے تمام ان اسسڈ  اور انڈر اسسڈ پراپرٹی یونٹس کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے گا، جس سے ٹیکس نظام مزید شفاف اور مؤثر بنایا جا سکے گا۔

اعداد و شمار کے مطابق اس وقت لاہور میں 9 لاکھ سے زائد یونٹس پراپرٹی ٹیکس ادا کر رہے ہیں، پنجاب بھر میں 25 لاکھ سے زائد یونٹس ٹیکس دہندگان میں شامل ہیں، محکمہ ایکسائز کے پاس صوبے بھر میں ٹیکس ایبل اور نان ٹیکس ایبل 45 لاکھ سے زائد پراپرٹی یونٹس کا ریکارڈ موجود ہے۔

ایکسائز حکام کے مطابق حکومت کی جانب سے فنڈز کی فراہمی کے بعد یہ سروے پورے پنجاب میں مرحلہ وار مکمل کیا جائے گا۔ حکام کا کہنا تھا کہ رواں مالی سال کے لیے مقرر کردہ 42 ارب روپے کے پراپرٹی ٹیکس ہدف کے حصول میں یہ سروے اہم کردار ادا کرے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے