اپ ڈیٹس
  • 254.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.01 قیمت فروخت : 41.09
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.80 قیمت فروخت : 278.30
  • یورو قیمت خرید: 316.87 قیمت فروخت : 317.44
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.79 قیمت فروخت : 372.45
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.44 قیمت فروخت : 194.79
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.94 قیمت فروخت : 197.30
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.70 قیمت فروخت : 1.71
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.01 قیمت فروخت : 74.14
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.64 قیمت فروخت : 75.78
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.97 قیمت فروخت : 904.60
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر دیہی خواتین میں مفت مویشیوں کی تقسیم کا آغاز

22 Jul 2026
22 Jul 2026

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر دیہی خواتین کو معاشی طور پر خودمختار بنانے کے لیے مفت مویشیوں کی فراہمی کا پروگرام شروع کر دیا گیا ہے، پہلے مرحلے میں پنجاب کے 13 اضلاع کی مستحق دیہی خواتین کو جانوروں دیے جارہے ہیں۔

اس پروگرام کے تحت ڈیرہ غازی خان، مظفرگڑھ، راجن پور، لیہ، کوٹ ادو، ملتان، رحیم یار خان، تونسہ، بہاولنگر، خانیوال اور وہاڑی سمیت دیگر اضلاع میں مستحق خواتین کو مفت مویشی فراہم کیے جائیں گے تاکہ وہ لائیو سٹاک کے ذریعے مستقل روزگار حاصل کر سکیں۔

حکومت کی جانب سے مقرر کردہ شرائط کے مطابق صرف 55 سال تک عمر کی مطلقہ یا بیوہ دیہی خواتین اس سکیم کے لیے اہل ہوں گی، جبکہ پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی سے ان کی مطلقہ یا بیوہ حیثیت کی تصدیق لازمی ہوگی۔ مزید یہ کہ گزشتہ پانچ سال کے دوران کسی بھی سرکاری سکیم کے تحت مویشی حاصل کرنے والی خواتین دوبارہ اس پروگرام سے استفادہ نہیں کر سکیں گی۔

درخواست جمع کرانے اور رہنمائی کے لیے قریبی ویٹرنری ہسپتالوں اور شفاخانہ حیوانات میں وزیراعلیٰ سہولت ڈیسک بھی قائم کر دیے گئے ہیں، جہاں مستحق خواتین کو رجسٹریشن اور دیگر امور میں معاونت فراہم کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا ہے کہ دیہی خواتین کو معاشی دھارے میں شامل کیے بغیر غربت جیسے چیلنج پر قابو نہیں پایا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ لائیو سٹاک کے شعبے میں پائیدار روزگار اور مالی معاونت کے ذریعے دیہی خواتین کو خودمختار اور بااختیار بنانا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے