اپ ڈیٹس
  • 254.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.01 قیمت فروخت : 41.09
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.80 قیمت فروخت : 278.30
  • یورو قیمت خرید: 316.87 قیمت فروخت : 317.44
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.79 قیمت فروخت : 372.45
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.44 قیمت فروخت : 194.79
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.94 قیمت فروخت : 197.30
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.70 قیمت فروخت : 1.71
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.01 قیمت فروخت : 74.14
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.64 قیمت فروخت : 75.78
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.97 قیمت فروخت : 904.60
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

آل پاکستان پٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن کا آج سے ملک گیر ہڑتال کا اعلان

22 Jul 2026
22 Jul 2026

(لاہور نیوز) آل پاکستان پٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نے اپنے مطالبات منظور نہ ہونے پر ملک گیر ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے آج رات 12 بجے سے ملک بھر کے تمام پٹرول پمپ بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق وفاقی وزیرِ پٹرولیم کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کسی مثبت نتیجے پر نہیں پہنچ سکے، مارجنز میں اضافے اور روزانہ قیمتوں کے نفاذ سمیت اہم مطالبات پر اتفاق نہ ہونے کے باعث مذاکرات ناکام رہے۔

آل پاکستان پٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ مطالبات منظور نہ ہونے تک ہڑتال جاری رہے گی۔

پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن  نے آج اہم اجلاس بلا لیا، حکومت کے سامنے 3 مطالبات رکھ دیئے، مطالبات میں کہا گیا کہ پرافٹ مارجن 8 روپے 64 پیسے سے بڑھا کر 24 روپے کیا جائے۔

مطالبے میں مزید کہا گیا کہ آئل کمپنیوں کا پٹرولیم ڈیلرز کیلئے عائد کردہ کوٹہ سسٹم ختم کیا جائے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ہفتہ وار یا 15 دن میں تبدیل کی جائیں۔

وفاقی وزیر پٹرولیم اور چیئرمین اوگرا نے تینوں مطالبات پر 7 روز کی مہلت مانگ لی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے