(لاہور نیوز) پولٹری مصنوعات کے نئے سرکاری نرخ جاری کر دیئے گئے ہیں۔
برائلر گوشت کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، جبکہ انڈوں کی قیمت میں مزید 3 روپے فی درجن اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سرکاری نرخ نامے کے مطابق برائلر گوشت کی قیمت 504 روپے فی کلوگرام مقرر ہے، تاہم شہریوں کو صافی گوشت 580 روپے فی کلوگرام تک فروخت کیا جا رہا ہے۔
زندہ برائلر کے فارم گیٹ ریٹ 320 روپے فی کلوگرام مقرر کئے گئے ہیں، جبکہ ہول سیل قیمت 334 روپے فی کلوگرام اور پرچون مارکیٹ میں 348 روپے فی کلوگرام مقرر ہے۔
دوسری جانب انڈوں کی قیمت میں 3 روپے فی درجن اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد انڈوں کی نئی سرکاری قیمت 254 روپے فی درجن مقرر کر دی گئی ہے، جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں ایک پیٹی انڈوں کی قیمت 7 ہزار 500 روپے مقرر ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق رواں ماہ کے دوران انڈوں کی قیمت میں مجموعی طور پر 28 روپے فی درجن اضافہ ہو چکا ہے، جس سے صارفین پر مزید مالی بوجھ پڑا ہے۔
