اپ ڈیٹس
  • 251.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.90 قیمت فروخت : 278.40
  • یورو قیمت خرید: 317.18 قیمت فروخت : 317.75
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.43 قیمت فروخت : 374.11
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.39 قیمت فروخت : 197.75
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

گندم کی صورتحال پیچیدہ، تین صوبوں نے وفاق سے ذخائر مانگ لیے

21 Jul 2026
21 Jul 2026

(لاہور نیوز) ملک میں رواں برس گندم کی صورتحال پیچیدہ ہوتی جا رہی ہے، جہاں تین صوبوں نے اپنی ضروریات پوری کرنے کے لیے وفاق سے گندم فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی ذخائر بھی محدود ہونے کے باعث گندم درآمد کیے جانے کے امکانات بڑھ گئے ہیں، پنجاب نے وفاقی ذخائر سے 10 لاکھ ٹن گندم طلب کی ہے، جبکہ سندھ نے پاسکو کے گوداموں سے 2 لاکھ 20 ہزار ٹن گندم مانگی ہے۔

اسی طرح خیبر پختونخوا نے سرکاری شعبے کی ضروریات کے لیے ایک لاکھ ٹن گندم کی درخواست دی ہے، جبکہ نجی شعبے کے لیے مزید 7 لاکھ ٹن گندم کی فراہمی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سندھ نے پنجاب سے گندم کی بین الصوبائی نقل و حرکت آسان بنانے کا مطالبہ بھی کیا، تاہم پنجاب نے اپنی داخلی ضروریات کا جواز پیش کرتے ہوئے یہ درخواست مسترد کر دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں تقریباً 2 کروڑ 98 لاکھ ٹن گندم کی پیداوار کے باوجود طلب اور رسد کے فرق کے باعث گندم کی دستیابی ایک بڑا چیلنج بنتی جا رہی ہے، جس کے پیش نظر وفاقی حکومت کو درآمدات پر غور کرنا پڑ سکتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے