(لاہور نیوز) شہر کے مختلف علاقوں میں مون سون کے تیسرے سپیل کے تحت بارش ہوئی، جس کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا، جبکہ مختلف مقامات پر بارش کی مختلف مقدار ریکارڈ کی گئی۔
اعداد و شمار کے مطابق ایئرپورٹ پر 35 ملی میٹر، نشتر ٹاؤن میں 52 ملی میٹر، جوہر ٹاؤن میں 35 ملی میٹر، گلشن راوی میں 28 ملی میٹر، اپر مال میں 21 ملی میٹر، سمن آباد میں 22 ملی میٹر، اقبال ٹاؤن میں 19 ملی میٹر، لکشمی چوک اور پانی والا تالاب میں 18، 18 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
اس کے علاوہ کاہنہ میں 17 ملی میٹر، سگیاں میں 16 ملی میٹر، گلبرگ اور چوک ناخدا میں 13، 13 ملی میٹر، فرخ آباد میں 12 ملی میٹر، شادی پورہ میں 11 ملی میٹر، جیل روڈ پر 8 ملی میٹر، تاجپورہ میں 7 ملی میٹر، مغل پورہ اور ہڈیارہ میں 5، 5 ملی میٹر جبکہ مناواں میں 4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں مجموعی طور پر اوسطاً 18 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جبکہ بارش کے بعد مختلف علاقوں میں نکاسی آب اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے متعلقہ ادارے متحرک رہے۔
