اپ ڈیٹس
  • 251.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.90 قیمت فروخت : 278.40
  • یورو قیمت خرید: 317.18 قیمت فروخت : 317.75
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.43 قیمت فروخت : 374.11
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.39 قیمت فروخت : 197.75
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لائن مین حفاظتی سامان اور ایس او پیز کے بغیر کام نہ کرے، سی ای او لیسکو

21 Jul 2026
21 Jul 2026

(لاہور نیوز) چیف ایگزیکٹو آفیسر لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ کی زیر صدارت فنکشنل ہیڈز کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ادارے میں سیفٹی کلچر کے فروغ، فیلڈ آپریشنز کی مؤثر نگرانی اور صارفین کو بہتر خدمات کی فراہمی کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سی ای او لیسکو  نے کہا کہ ادارے میں سیفٹی اولین ترجیح ہے اور حفاظتی اقدامات پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، کوئی بھی لائن مین یا فیلڈ اہلکار حفاظتی سامان کے استعمال اور ایس او پیز پر عمل کئے بغیر کام نہ کرے۔

انجینئر محمد رمضان بٹ نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ صارفین کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی، بروقت شکایات کے ازالے اور مؤثر سروس ڈیلیوری کو یقینی بنایا جائے، انہوں  نے اس بات پر بھی زور دیا کہ تمام افسران صارفین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور انہیں بہترین ممکنہ سہولیات فراہم کریں۔

اجلاس میں فیلڈ افسران کو ہر سطح پر سیفٹی کلچر کو فروغ دینے اور تمام آپریشنل سرگرمیاں حفاظتی اصولوں کے مطابق انجام دینے کی ہدایت بھی کی گئی۔

اجلاس میں جی ایم ٹیکنیکل رائے محمد اصغر، آپریشن ڈائریکٹر عمران محمود سمیت لیسکو کے تمام فنکشنل ہیڈز  نے شرکت کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے