اپ ڈیٹس
  • 251.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.90 قیمت فروخت : 278.40
  • یورو قیمت خرید: 317.18 قیمت فروخت : 317.75
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.43 قیمت فروخت : 374.11
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.39 قیمت فروخت : 197.75
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لیسکو کی مبینہ نااہلی، ہوپ روڈ بدترین لوڈشیڈنگ کا شکار

21 Jul 2026
21 Jul 2026

(لاہور نیوز) لیسکو کے ڈویژن باغبانپورہ، سب ڈویژن انجینئرنگ یونیورسٹی کے علاقے میں واقع ہوپ روڈ اور انجن شیڈ کے اطراف بجلی کی طویل بندش کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

علاقہ مکینوں کے مطابق بجلی کی مسلسل بندش کے باعث معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو گئے ہیں جبکہ شدید گرمی اور حبس نے صورتحال کو مزید سنگین بنا دیا ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ کئی گھنٹوں سے بجلی غائب ہونے کے باوجود تاحال بحالی کیلئے مؤثر اقدامات نہیں کئے گئے۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ گھروں میں پانی کی فراہمی، کاروباری سرگرمیاں اور روزمرہ کے دیگر امور متاثر ہو رہے ہیں، جبکہ بچے، بزرگ اور بیمار افراد شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔

علاقہ مکینوں  نے لیسکو حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کی فراہمی فوری طور پر بحال کی جائے اور طویل لوڈشیڈنگ یا بندش کی وجوہات سے متعلق عوام کو آگاہ کیا جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے