شہرکی خبریں
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی برطانیہ کے نومنتخب وزیراعظم اینڈی برنہم کو مبارکباد
20 Jul 2026
20 Jul 2026
(لاہور نیوز) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی جانب سے برطانیہ کے نومنتخب وزیراعظم اینڈی برنہم کو مبارکباد دی گئی ہے۔
اسحاق ڈار کی جانب سے تہنیتی پیغام ایکس پر جاری کیا گیا، انہوں نے برطانیہ کے نومنتخب وزیرِ اعظم اینڈی برنہم کو وزارتِ عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر دلی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ان کی حکومت اور اپنے برطانوی ہم منصبوں کے ساتھ قریبی تعاون سے کام کرنے کی امید ہے۔
تہنیتی پیغام میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا، دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کو مختلف شعبوں میں مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
