اپ ڈیٹس
  • 251.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.90 قیمت فروخت : 278.40
  • یورو قیمت خرید: 317.18 قیمت فروخت : 317.75
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.43 قیمت فروخت : 374.11
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.39 قیمت فروخت : 197.75
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

موسلا دھار بارش کی پیشگوئی، کمشنر لاہور کا تمام اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم

21 Jul 2026
21 Jul 2026

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں موسلا دھار بارش کی پیش گوئی کے بعد کمشنر لاہور نعمان یوسف نے متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے اور ہنگامی انتظامات مکمل رکھنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

کمشنر لاہور نے کہا ہے کہ نکاسی آب پر مامور ادارے، ٹریفک پولیس اور ضلعی انتظامیہ بارش کے دوران مکمل طور پر متحرک رہیں تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی تحصیلوں میں ہاٹ سپاٹس اور نشیبی علاقوں میں ٹیموں کی موجودگی اور تیاریوں کا خود جائزہ لیں۔

نعمان یوسف نے ہدایت کی کہ بارش کے دوران مرکزی اور ذیلی شاہراہوں کو ہر صورت کلیئر رکھا جائے تاکہ ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو,انہوں نے واسا، میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور (ایم سی ایل) اور ایل ڈی اے کی ٹیموں کو فیلڈ میں متحرک رہنے اور تمام ضروری مشینری نشیبی علاقوں اور ہاٹ سپاٹس کے قریب رکھنے کا بھی حکم دیا۔

کمشنر لاہور نے مزید کہا کہ بجلی کی بندش کی صورت میں ڈسپوزل سٹیشنز پر جنریٹرز مکمل فعال رکھے جائیں، تمام پمپس آپریشنل ہوں اور سکرینوں کی بروقت صفائی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے واسا کے تمام ٹاؤن ڈائریکٹرز کو اپنے اپنے علاقوں کی مسلسل نگرانی کرنے اور نکاسی آب کے عمل کو مؤثر بنانے کی ہدایت بھی جاری کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے