اپ ڈیٹس
  • 249.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 512.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.03 قیمت فروخت : 41.10
  • یورو قیمت خرید: 317.92 قیمت فروخت : 318.49
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.32 قیمت فروخت : 194.67
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

حافظ نعیم الرحمان کا حماس کے نو منتخب سربراہ خلیل الحیہ کو تہنیتی خط

20 Jul 2026
20 Jul 2026

(لاہور نیوز) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے حماس کے نو منتخب سربراہ خلیل الحیہ کو تہنیتی خط ارسال کرتے ہوئے انہیں تنظیم کی قیادت سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے اپنے پیغام میں کہا کہ وہ اپنی اور جماعت اسلامی کی جانب سے خلیل الحیہ کو حماس کا صدر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ بھاری ذمہ داری شہید یحییٰ السنوار جیسے عظیم قائد کے بعد آپ کے سپرد ہوئی ہے۔

انہوں نے فلسطینی شہداء کی بے مثال قربانیوں اور ان کے پاکیزہ خون کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ خلیل الحیہ کی جدوجہد میں برکت عطا فرمائے اور فلسطینی عوام کو کامل آزادی اور فتح سے سرفراز کرے۔

امیر جماعت اسلامی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ فلسطین، امتِ مسلمہ اور دنیا بھر کے مظلوم انسانوں کو ظلم و جبر سے نجات عطا فرمائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے