اپ ڈیٹس
  • 249.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 512.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.03 قیمت فروخت : 41.10
  • یورو قیمت خرید: 317.92 قیمت فروخت : 318.49
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.32 قیمت فروخت : 194.67
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

فیلڈ مارشل سے کینیڈین وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

20 Jul 2026
20 Jul 2026

(لاہور نیوز) کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور پاکستان و کینیڈا کے دوطرفہ تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے عالمی امن اور علاقائی استحکام کے حوالے سے پاکستان کے مؤقف کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ مشترکہ سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے باہمی تعاون اور مربوط کوششیں ناگزیر ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے دہشت گردی سمیت دیگر مشترکہ خطرات سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے پاکستان اور کینیڈا کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

اس موقع پر کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مسلسل کوششوں، قربانیوں اور کردار کو سراہتے ہوئے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کی تعمیری کاوشوں کی بھی تعریف کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دونوں فریقین نے پاکستان اور کینیڈا کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے، دفاعی تعاون اور سکیورٹی کے شعبوں میں روابط کو وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ ملاقات کو دونوں ممالک کے درمیان باہمی اعتماد، تعاون اور علاقائی امن کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے