اپ ڈیٹس
  • 249.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 512.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.03 قیمت فروخت : 41.10
  • یورو قیمت خرید: 317.92 قیمت فروخت : 318.49
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.32 قیمت فروخت : 194.67
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ستوکتلہ میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، ساتھی فرار

19 Jul 2026
19 Jul 2026

(لاہور نیوز) ستوکتلہ کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ستوکتلہ پولیس نے ناکے پر دو موٹر سائیکل سوار مشتبہ افراد کو رکنے کا اشارہ کیا، تاہم انہوں نے رکنے کے بجائے پولیس پر فائرنگ کر دی۔ پولیس نے ملزمان کا تعاقب کیا، جس کے دوران ایک ملزم مبینہ طور پر اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا جبکہ دوسرا موقع سے فرار ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی ملزم کی شناخت ندیم کے نام سے ہوئی ہے، جو ڈکیتی سمیت دیگر سنگین مقدمات میں سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم نے چند روز قبل کالج روڈ پر مبینہ ڈکیتی کے دوران ایک دکاندار کو زخمی بھی کیا تھا۔

ایس پی صدر شاہ رخ خان کے مطابق زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ اس کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فرار ہونے والے ملزم کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

واضح رہے کہ واقعہ کی تفصیلات فی الحال پولیس کے مؤقف پر مبنی ہیں، جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے