اپ ڈیٹس
  • 243.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.00 قیمت فروخت : 41.08
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.85 قیمت فروخت : 278.35
  • یورو قیمت خرید: 317.83 قیمت فروخت : 318.40
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.15 قیمت فروخت : 374.82
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.00 قیمت فروخت : 194.35
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.95 قیمت فروخت : 198.30
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.71 قیمت فروخت : 1.71
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.00 قیمت فروخت : 74.13
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.65 قیمت فروخت : 75.79
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.99 قیمت فروخت : 904.61
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب حکومت کے اداروں میں اے ایم آئی سمارٹ میٹرز کی تنصیب شروع

17 Jul 2026
17 Jul 2026

(لاہور نیوز) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے پنجاب حکومت کے مختلف محکموں میں اے ایم آئی (AMI) سمارٹ میٹرز کی مرحلہ وار تنصیب کا آغاز کر دیا۔

ترجمان لیسکو  کے مطابق ابتدائی مرحلے میں اگست تک ایک ہزار اے ایم آئی سمارٹ میٹرز نصب کئے جائیں گے، جبکہ لیسکو ریجن میں پنجاب حکومت کے اداروں کے 8 ہزار 342 سنگل فیز نان اے ایم آئی میٹرز کو جدید سمارٹ میٹرز سے تبدیل کیا جائے گا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ اے ایم آئی سمارٹ میٹرز کی تنصیب سے بجلی کی ریڈنگ، بلنگ اور مانیٹرنگ کا نظام مزید شفاف، درست اور مؤثر ہو جائے گا، جس سے بجلی کے انتظامی امور میں بہتری آئے گی۔

لیسکو کے مطابق اوکاڑہ سرکل میں پنجاب حکومت کے اداروں کے سب سے زیادہ ایک ہزار 811 نان اے ایم آئی میٹرز موجود ہیں، جہاں مرحلہ وار سمارٹ میٹرز نصب کئے جائیں گے۔

کمپنی  نے تمام سرکلز کو ہدایت جاری کی ہے کہ اے ایم آئی سمارٹ میٹرز کی فوری الاٹمنٹ اور ترجیحی بنیادوں پر تنصیب کا عمل جلد مکمل کیا جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے