اپ ڈیٹس
  • 245.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.00 قیمت فروخت : 41.08
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.85 قیمت فروخت : 278.35
  • یورو قیمت خرید: 317.83 قیمت فروخت : 318.40
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.15 قیمت فروخت : 374.82
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.00 قیمت فروخت : 194.35
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.95 قیمت فروخت : 198.30
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.71 قیمت فروخت : 1.71
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.00 قیمت فروخت : 74.13
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.65 قیمت فروخت : 75.79
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.99 قیمت فروخت : 904.61
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

اوگرا کی نگرانی سے قیمتوں کے تعین میں شفافیت آئے گی: علی پرویز ملک

18 Jul 2026
18 Jul 2026

(لاہورنیوز) وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ اوگرا کی نگرانی سے قیمتوں کے تعین میں شفافیت آئے گی۔

 

دنیا ٹی وی کے پروگرام ’ بات نکلے گی‘ میں گفتگو کرتے ہوئے علی پرویز ملک کا کہنا تھا حکومت نے پٹرولیم سیکٹر میں اصلاحات کے تحت اوگرا کو روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں کے تعین کا اختیار دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ابھی مکمل ڈی ریگولیشن کی طرف نہیں گئی بلکہ یہ اس سمت میں پہلا قدم ہے، اچھی تبدیلیوں کے لیے ہمیشہ چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے، تاہم حکومت پاکستان اور ریاست کے مفاد میں بہترین فیصلے کرے گی۔

وفاقی وزیر پٹرولیم کا کہنا تھا  کہ اوگرا ڈی ریگولیشن سے متعلق معاملات کی نگرانی کرے گی جس سے قیمتوں کے تعین کا عمل مزید شفاف ہوگا، کابینہ نے تمام پہلوؤں پر غور کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے۔

علی پرویز ملک نے واضح کیا کہ اگر کوئی ذخیرہ اندوزی میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے