اپ ڈیٹس
  • 245.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.00 قیمت فروخت : 41.08
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.85 قیمت فروخت : 278.35
  • یورو قیمت خرید: 317.83 قیمت فروخت : 318.40
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.15 قیمت فروخت : 374.82
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.00 قیمت فروخت : 194.35
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.95 قیمت فروخت : 198.30
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.71 قیمت فروخت : 1.71
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.00 قیمت فروخت : 74.13
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.65 قیمت فروخت : 75.79
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.99 قیمت فروخت : 904.61
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

کمشنر لاہور کا ناجائز منافع خوری کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم

18 Jul 2026
18 Jul 2026

(لاہور نیوز) کمشنر لاہور ڈویژن نعمان یوسف نے تمام اضلاع میں پرائس کنٹرول اقدامات مزید مؤثر بنانے، ذخیرہ اندوزی کے خلاف بلاامتیاز کریک ڈاؤن کرنے اور اشیائے خور و نوش کی قیمتوں کو سرکاری نرخوں کے مطابق یقینی بنانے کی ہدایت جاری کر دی۔

کمشنر لاہور  نے ہدایت کی کہ پرائس مجسٹریٹس اور پیرا فورس روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹوں، دکانوں اور ریڑھیوں پر اشیائے خور و نوش کی قیمتوں کو نوٹیفائیڈ ریٹس کے مطابق چیک کریں، ہر دکان، ریڑھی اور مارکیٹ میں سرکاری ریٹ لسٹ نمایاں طور پر آویزاں ہونا لازمی بنایا جائے۔

نعمان یوسف نے واضح کیا کہ ہر پرائس مجسٹریٹ اور پیرا فورس کی کارکردگی کا باقاعدہ جائزہ لیا جا رہا ہے اور اس معاملے میں زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کیا جائے گا، انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز، پرائس مجسٹریٹس اور پیرا فورس کو ہدایت کی کہ پرائس چیکنگ اور مانیٹرنگ مزید سخت کی جائے اور چیکنگ ٹیمیں مسلسل فیلڈ میں موجود رہیں تاکہ اشیائے ضروریہ کی قیمتیں اعتدال میں رکھی جا سکیں۔

کمشنر لاہور  نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات بالکل واضح ہیں اور ناجائز منافع خوری یا ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

انہوں نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو بھی ہدایت کی کہ مربوط نظام کے تحت روزانہ کی بنیاد پر پرائس کنٹرول حکمت عملی مرتب کریں اور اس پر مؤثر عمل درآمد کو یقینی بنائیں تاکہ شہریوں کو اشیائے ضروریہ سرکاری نرخوں پر دستیاب ہو سکیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے