اپ ڈیٹس
  • 245.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.00 قیمت فروخت : 41.08
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.85 قیمت فروخت : 278.35
  • یورو قیمت خرید: 317.83 قیمت فروخت : 318.40
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.15 قیمت فروخت : 374.82
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.00 قیمت فروخت : 194.35
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.95 قیمت فروخت : 198.30
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.71 قیمت فروخت : 1.71
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.00 قیمت فروخت : 74.13
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.65 قیمت فروخت : 75.79
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.99 قیمت فروخت : 904.61
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پٹرول مہنگا ہوتے ہی چنگچی رکشہ ڈرائیورز کا روزگار متاثر، ریلیف کا مطالبہ

18 Jul 2026
18 Jul 2026

(ویب ڈیسک) حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد چنگچی رکشہ ڈرائیورز اور شہریوں نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے فوری ریلیف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

چنگچی رکشہ ڈرائیورز کا کہنا ہے کہ پٹرول مہنگا ہونے سے ان کے روزگار پر براہِ راست منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں، ایندھن کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث روزانہ کے اخراجات بڑھ گئے ہیں، جبکہ آمدن میں کوئی اضافہ نہیں ہوا، جس سے گھر کا نظام چلانا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔

ڈرائیورز  نے کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی اور ایندھن کے اخراجات نے ان کیلئے دو وقت کی روٹی کمانا بھی ایک بڑا چیلنج بنا دیا ہے، اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو بہت سے افراد کیلئے یہ پیشہ جاری رکھنا ممکن نہیں رہے گا۔

چنگچی رکشہ ڈرائیورز  نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر نظرثانی کی جائے یا ٹرانسپورٹ سے وابستہ محنت کش طبقے کیلئے خصوصی ریلیف پیکیج متعارف کرایا جائے تاکہ ان کے معاشی مسائل میں کمی لائی جا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے