18 Jul 2026
(لاہور نیوز) پاکستان اور عالمی منڈی میں ایک دن بعد ہی سونے کی قیمتوں میں پھر اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 کیرٹ فی تولہ سونا 2400 روپے مہنگا ہو کر 424236 روپے کا ہو گیا، دس گرام سونے کی قیمت 2057 روپے بڑھ کر 363714 روپے ہو گئی۔
فی تولہ چاندی کی قیمت 41 روپے بڑھ کر 6070 روپے ہو گئی، دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں 24 ڈالر مہنگا ہو کر فی اونس سونا 4018 ڈالر کا ہو گیا۔
