اپ ڈیٹس
  • 243.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.00 قیمت فروخت : 41.08
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.85 قیمت فروخت : 278.35
  • یورو قیمت خرید: 317.83 قیمت فروخت : 318.40
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.15 قیمت فروخت : 374.82
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.00 قیمت فروخت : 194.35
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.95 قیمت فروخت : 198.30
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.71 قیمت فروخت : 1.71
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.00 قیمت فروخت : 74.13
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.65 قیمت فروخت : 75.79
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.99 قیمت فروخت : 904.61
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پٹرولیم قیمتوں کی ڈی ریگولیشن مسترد، پٹرول پمپ مالکان کی ہڑتال کی دھمکی

17 Jul 2026
17 Jul 2026

(لاہورنیوز) آل پاکستان پٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نے حکومت کی مجوزہ پٹرولیم پرائس ڈی ریگولیشن پالیسی مسترد کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو آئندہ ہفتے احتجاج اور ہڑتال پر غور کیا جائے گا۔

 

ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین نعمان علی بٹ نے کہا کہ حکومت اپنی پالیسی پر نظرثانی کرے اور مسائل کا بوجھ پٹرول پمپ مالکان پر نہ ڈالا جائے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے ساتھ قیمتوں کے تعین سے قبل تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے۔

نعمان علی بٹ کا کہنا تھا کہ ملک بھر کے تقریباً 15 ہزار پٹرول پمپ مالکان نئی پالیسی پر شدید تحفظات رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مجوزہ پالیسی سے آئل ٹینکرز، ٹرانسپورٹیشن اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا موجودہ نظام متاثر ہوگا۔

وائس چیئرمین آل پاکستان پٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ یکطرفہ فیصلوں کے بجائے پٹرول پمپ مالکان سے مشاورت کر کے قابلِ عمل پالیسی مرتب کی جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے