اپ ڈیٹس
  • 243.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.00 قیمت فروخت : 41.08
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.85 قیمت فروخت : 278.35
  • یورو قیمت خرید: 317.83 قیمت فروخت : 318.40
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.15 قیمت فروخت : 374.82
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.00 قیمت فروخت : 194.35
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.95 قیمت فروخت : 198.30
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.71 قیمت فروخت : 1.71
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.00 قیمت فروخت : 74.13
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.65 قیمت فروخت : 75.79
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.99 قیمت فروخت : 904.61
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

فیروزوالہ: ساس اور جیٹھانی نے خاتون پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی

17 Jul 2026
17 Jul 2026

(لاہور نیوز) فیروزوالہ میں مبینہ گھریلو تشدد کا ایک ہولناک واقعہ پیش آیا، جہاں ساس اور جیٹھانی پر خاتون کو پٹرول چھڑک کر آگ لگانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون، جس کی شناخت سحر کے نام سے ہوئی ہے، تقریباً 70 فیصد جھلس گئی۔ خاتون کے چہرے، چھاتی اور بازو بری طرح متاثر ہوئے ہیں، جبکہ اسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون ایک بیٹی اور دو بیٹوں کی ماں ہے۔ واقعہ کا مقدمہ ساس رضیہ اور جیٹھانی نبیلہ کے خلاف درج کر لیا گیا ہے، جبکہ دونوں ملزمان کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق واقعہ کے محرکات اور دیگر پہلوؤں کی تحقیقات جاری ہیں، جبکہ شواہد کی روشنی میں مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

واضح رہے کہ فیروزوالہ میں گزشتہ پندرہ روز کے دوران مبینہ طور پر اس نوعیت کا یہ دوسرا سنگین واقعہ پیش آیا ہے، جس نے گھریلو تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات پر ایک بار پھر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے