16 Jul 2026
(لاہور نیوز) چونگی امر سدھو کے علاقہ سے ایک 35 سالہ شخص کی نعش برآمد ہو گئی، پولیس نے لاش کو قبضہ میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں تو مذکورہ شخص پہلے ہی جاں بحق ہو چکا تھا۔
ریسکیو کے مطابق ابتدائی معلومات کے مطابق متوفی نے مبینہ طور پر خود کو پھندا لگا کر زندگی کا خاتمہ کیا۔
جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 35 سالہ شہباز ولد محمد حسین کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مختلف پہلوؤں پر تفتیش جاری ہے، جلد اصل حقائق سامنے آ جائیں گے۔
