اپ ڈیٹس
  • 243.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.00 قیمت فروخت : 41.08
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.85 قیمت فروخت : 278.35
  • یورو قیمت خرید: 317.83 قیمت فروخت : 318.40
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.15 قیمت فروخت : 374.82
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.00 قیمت فروخت : 194.35
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.95 قیمت فروخت : 198.30
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.71 قیمت فروخت : 1.71
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.00 قیمت فروخت : 74.13
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.65 قیمت فروخت : 75.79
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.99 قیمت فروخت : 904.61
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

شاہدرہ ٹاؤن پولیس کا بڑا کریک ڈاؤن، ہزار پتنگیں اور کیمیکل ڈور برآمد، ملزم گرفتار

17 Jul 2026
17 Jul 2026

(لاہور نیوز) شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے پتنگیں تیار کروا کر فروخت کرنے والے مبینہ ملزم اعجاز کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی، جس کے دوران ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔

ایس پی سٹی عاطف امیر نے بتایا کہ ملزم پتنگوں کی ترسیل کے لیے مقامی ٹرانسپورٹ اور گتے کے ڈبوں کا استعمال کرتا تھا اور لاہور سمیت دیگر اضلاع میں پتنگوں کی سپلائی میں ملوث تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی ایک ہزار تیار پتنگیں اور کیمیکل ڈور کی 40 چرخیاں برآمد کر لی گئی ہیں۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

ایس پی سٹی عاطف امیر کا کہنا ہے کہ پتنگ بازی اور پتنگ فروشی کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے تحت قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے