15 Jul 2026
(لاہور نیوز) گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں 240 ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق اور 289 زخمی ہوئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق ٹریفک حادثات کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 289 زخمی ہوئےجن میں98 شدید زخمیوں کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ 191 معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ حادثات تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ہیں۔
