15 Jul 2026
(لاہور نیوز) شہر میں پتنگ بازی کے باعث پیش آنے والے واقعات کا سلسلہ جاری ہے، اسلام پورہ کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار کے گلے پر مبینہ طور پر کٹی پتنگ کی ڈور پھر گئی۔
پولیس کے مطابق گلشن راوی کا رہائشی 33 سالہ محمد ارسلان تاج کمپنی، بند روڈ سے گلشن راوی کی جانب جا رہا تھا کہ اچانک اس کے گلے پر کٹی پتنگ کی ڈور پھر گئی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا۔
زخمی محمد ارسلان کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں کے مطابق اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
