15 Jul 2026
(لاہور نیوز) ایس پی سٹی عاطف امیر نے تھانہ نیو انارکلی اور تھانہ رنگ محل کا اچانک دورہ کیا، جہاں انہوں نے پولیس اسٹیشنز کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق ایس پی سٹی نے دورے کے دوران کیو میٹک مشین، حوالات اور سکیورٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں کی چیکنگ کی، انہوں نے تھانوں کی حاضری، سرکاری ریکارڈ، مال خانہ اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کا بھی مکمل جائزہ لیا۔
ایس پی سٹی عاطف امیر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تھانوں میں آنے والے شہریوں کی فوری رہنمائی اور مدد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، عوام کو بروقت اور معیاری پولیس سروسز کی فراہمی پولیس کی اولین ذمہ داری ہے، جبکہ تھانوں میں نظم و ضبط، شفافیت اور بہترین انتظامی امور کو برقرار رکھنے کیلئے باقاعدہ نگرانی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔
