اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.05 قیمت فروخت : 41.12
  • یورو قیمت خرید: 317.80 قیمت فروخت : 318.38
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.14 قیمت فروخت : 194.49
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.85 قیمت فروخت : 198.20
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.02 قیمت فروخت : 74.15
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.67 قیمت فروخت : 75.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ریس کورس : دو خواجہ سراؤں پر مبینہ تشدد، ایک کی ٹانگ ٹوٹ گئی

15 Jul 2026
15 Jul 2026

:(لاہور نیوز) ریس کورس تھانے کی حدود میں واقع بستی سیدن شاہ میں دو خواجہ سراؤں پر مبینہ تشدد کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں ایک خواجہ سرا کی ٹانگ ٹوٹ گئی جبکہ دوسرے کے چہرے اور جسم پر تشدد کے نشانات آئے ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق دونوں خواجہ سراؤں کو رات گئے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی گئی، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

متاثرہ خواجہ سراؤں کا الزام ہے کہ نشے میں دھت مسلح افراد نے ان پر حملہ کیا اور انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا ہے کہ ملزمان نے انہیں خوفزدہ کرنے کے لیے فائرنگ بھی کی۔

متاثرہ فریق نے الزام عائد کیا ہے کہ زبیر عرف زینو نے اپنے پانچ ساتھیوں کے ہمراہ انہیں جان سے مارنے کی نیت سے تشدد کا نشانہ بنایا۔

خواجہ سراؤں کا یہ بھی کہنا ہے کہ درخواست دینے کے باوجود ریس کورس پولیس کی جانب سے تاحال مؤثر کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔

دوسری جانب پولیس کا مؤقف تاحال سامنے نہیں آ سکا۔ پولیس کا مؤقف سامنے آنے پر خبر کو اس کے مطابق بھی اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے