اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.05 قیمت فروخت : 41.12
  • یورو قیمت خرید: 317.80 قیمت فروخت : 318.38
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.14 قیمت فروخت : 194.49
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.85 قیمت فروخت : 198.20
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.02 قیمت فروخت : 74.15
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.67 قیمت فروخت : 75.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور میں ٹریفک سگنلز پر بھکاریوں کیخلاف کریک ڈاؤن،99 بھکاری گرفتار

15 Jul 2026
15 Jul 2026

(لاہور نیوز) سی ٹی او لاہور کی ہدایت پر شہر بھر کے ٹریفک سگنلز پر بھیک مانگنے والوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کیا گیا، جس کے دوران 99 بھکاریوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

انسپکٹر فہمیدہ ذیشان کی سربراہی میں بیگرز ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے گرفتار افراد کو سوشل ویلفیئر، ایدھی ہومز جبکہ لاوارث بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کر دیا۔

سی ٹی او لاہور نے سیف سٹی ٹریفک مانیٹرنگ ٹیموں کو ہدایت کی ہے کہ وہ لمحہ بہ لمحہ فیلڈ سٹاف کو صورتحال سے آگاہ رکھیں، جبکہ گداگری کے خلاف آپریشن کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے کر بڑی بسیں بھی فراہم کر دی گئی ہیں۔

حکام کے مطابق نادرا کے تعاون سے گرفتار بھکاریوں کا ڈیٹا حاصل کرکے ان کے خلاف ایف آئی آرز درج کی جا رہی ہیں۔

سی ٹی او لاہور کا کہنا ہے کہ رات کے اوقات میں ٹریفک سگنلز سے چھیڑ چھاڑ کرنے والے بھکاریوں کی تلاش بھی جاری ہے اور اس حوالے سے کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے