اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.05 قیمت فروخت : 41.12
  • یورو قیمت خرید: 317.80 قیمت فروخت : 318.38
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.14 قیمت فروخت : 194.49
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.85 قیمت فروخت : 198.20
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.02 قیمت فروخت : 74.15
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.67 قیمت فروخت : 75.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

گرین ٹاؤن میں پولیس مقابلہ، دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، ساتھی فرار

15 Jul 2026
15 Jul 2026

لاہور: گرین ٹاؤن کے علاقے میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار جبکہ ان کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس کے مطابق گرین ٹاؤن پولیس نے ناکے پر دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار مشتبہ افراد کو رکنے کا اشارہ کیا، تاہم ملزمان نے رکنے کے بجائے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی اور فرار ہونے کی کوشش کی۔

پولیس نے ملزمان کا تعاقب کیا جس دوران فائرنگ کے تبادلے میں دو ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوگئے جبکہ دو ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔

زخمی حالت میں گرفتار ملزمان کی شناخت محمد وقاص اور شہزادہ امتیاز مسیح کے نام سے ہوئی ہے جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ایس پی صدر شاہ رخ خان کے مطابق گرفتار ملزمان ڈکیتی سمیت دیگر سنگین مقدمات میں سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں جبکہ فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے