اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.05 قیمت فروخت : 41.12
  • یورو قیمت خرید: 317.80 قیمت فروخت : 318.38
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.14 قیمت فروخت : 194.49
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.85 قیمت فروخت : 198.20
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.02 قیمت فروخت : 74.15
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.67 قیمت فروخت : 75.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، ملزمان گرفتار، 1460 گرام آئس برآمد

15 Jul 2026
15 Jul 2026

(لاہور نیوز) ایس پی کینٹ اختر نواز کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں۔

پولیس نے خفیہ اطلاع پر مختلف مقامات پر چیکنگ کے دوران کارروائی کرتے ہوئے دو مبینہ بدنام زمانہ منشیات فروشوں، ریاض اور عامر کو گرفتار کر لیا۔

ایس پی کینٹ اختر نواز کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 1460 گرام آئس برآمد کی گئی، ابتدائی تفتیش میں ملزمان  نے اعتراف کیا کہ وہ آن لائن رابطوں کے ذریعے مختلف علاقوں میں نوجوانوں کو لوکیشن پر جا کر منشیات فراہم کرتے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں جاری ہیں اور اس نیٹ ورک کے تمام کرداروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

ایس پی کینٹ اختر نواز  نے کہا کہ نوجوان نسل کو تباہی کی طرف دھکیلنے والے منشیات فروش کسی رعایت کے مستحق نہیں اور انہیں ہر صورت کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے