14 Jul 2026
(لاہور نیوز) نشتر کالونی پولیس نے گھر پر مسلح حملے اور سرعام فائرنگ کے واقعے میں ملوث پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے پرانی دشمنی کی بنا پر ایک شخص کے گھر پر دھاوا بول کر فائرنگ کی تھی، واقعے کی موبائل فون سے بنائی گئی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے، جس میں ملزمان کو سرعام فائرنگ اور اسلحے کی نمائش کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں عدنان، ارسلان، ماہ میر، احسان اور فلک شیر شامل ہیں، تمام ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے کیس مزید تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن کا کہنا ہے کہ قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ایسے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی جاری رہے گی۔
