اپ ڈیٹس
  • 235.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.97 قیمت فروخت : 41.04
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.90 قیمت فروخت : 278.40
  • یورو قیمت خرید: 316.64 قیمت فروخت : 317.21
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.34 قیمت فروخت : 372.01
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.65 قیمت فروخت : 192.99
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.66 قیمت فروخت : 197.02
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.01 قیمت فروخت : 74.14
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.66 قیمت فروخت : 75.80
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.15 قیمت فروخت : 904.78
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ثاقب چدھڑ اور اداکارہ مومنہ اقبال کے تنازع میں اندراج مقدمہ کا حکم معطل

14 Jul 2026
14 Jul 2026

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ اور اداکارہ مومنہ اقبال کے درمیان مبینہ 80 لاکھ روپے کی امانت میں خیانت کے تنازع سے متعلق اہم پیش رفت کرتے ہوئے جسٹس آف پیس کے اندراج مقدمہ کے حکم کو معطل کر دیا۔

جسٹس عبہر گل خان نے رمشا اقبال کی درخواست پر گزشتہ سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا کہ درخواست میں اٹھائے گئے نکات توجہ طلب ہیں، لہٰذا جسٹس آف پیس کا اندراج مقدمہ کا حکم فی الحال معطل کیا جاتا ہے۔

عدالت نے ثاقب چدھڑ سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا اور کیس کی مزید سماعت 14 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

درخواست گزار کے مطابق ثاقب چدھڑ  نے ان کے خلاف 80 لاکھ روپے امانت میں خیانت کے الزام میں مقدمہ درج کرانے کیلئے جسٹس آف پیس سے رجوع کیا تھا، تاہم جسٹس آف پیس نے درخواست گزار کا مؤقف سنے بغیر اندراج مقدمہ کا حکم جاری کر دیا۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ جسٹس آف پیس کا اندراج مقدمہ سے متعلق فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے کیونکہ یہ قانونی تقاضے پورے کئے بغیر صادر کیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے