اپ ڈیٹس
  • 235.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.97 قیمت فروخت : 41.04
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.90 قیمت فروخت : 278.40
  • یورو قیمت خرید: 316.64 قیمت فروخت : 317.21
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.34 قیمت فروخت : 372.01
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.65 قیمت فروخت : 192.99
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.66 قیمت فروخت : 197.02
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.01 قیمت فروخت : 74.14
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.66 قیمت فروخت : 75.80
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.15 قیمت فروخت : 904.78
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

شفیق آباد پولیس کی کارروائی، دو رکنی موٹرسائیکل چور گینگ گرفتار

14 Jul 2026
14 Jul 2026

(لاہور نیوز) شفیق آباد پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دو رکنی متحرک موٹرسائیکل چور گینگ کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان چند روز قبل ایک گلی میں کھڑی موٹرسائیکل چوری کرکے فرار ہو گئے تھے، جس کی واردات قریبی سی سی ٹی وی کیمروں میں ریکارڈ ہو گئی تھی۔

ایس پی سٹی عاطف امیر  نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی شناخت اور نقل و حرکت کا سراغ لگایا گیا، جس کے بعد دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ گرفتار ہونے والا دو رکنی گروہ شہر کے مختلف علاقوں میں موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث تھا، ملزمان کے قبضے سے دو مسروقہ موٹرسائیکلیں اور غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔

گرفتار ملزمان کی شناخت جبار اور عبداللہ کے نام سے ہوئی ہے، جن کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ دورانِ تفتیش ملزمان سے مزید وارداتوں کے انکشافات کی توقع ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے