(لاہور نیوز) گداگروں کے خلاف ایک بارپھر سے بھرپور کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے تمام ڈویژنل ایس پیز، سرکل افسران اور ٹریفک اہلکاروں کو خصوصی احکامات جاری کر دیئے ہیں۔
سی ٹی او نے ہدایت کی ہے کہ شہر کے کسی بھی ٹریفک سگنل پر کوئی بچہ، خاتون، بزرگ، خواجہ سرا یا معذوری کی آڑ میں بھیک مانگنے والا شخص نظر نہیں آنا چاہئے، اس مقصد کیلئے سیف سٹی کی ٹریفک مانیٹرنگ ٹیموں کو لمحہ بہ لمحہ فیلڈ سٹاف سے رابطے میں رہنے کا حکم دیا گیا ہے، جبکہ خصوصی ٹیمیں تشکیل دے کر آپریشن کیلئے بڑی بسیں بھی فراہم کر دی گئی ہیں۔
سید عبدالرحیم شیرازی کے مطابق نادرا کے تعاون سے گرفتار گداگروں کا ڈیٹا حاصل کرکے ان کے خلاف ایف آئی آرز درج کی جا رہی ہیں، جبکہ رات کے وقت ٹریفک سگنلز سے چھیڑ چھاڑ کرنے والے عناصر کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے گی۔
