اپ ڈیٹس
  • 229.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.80 قیمت فروخت : 193.15
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

علی کاظمی نے والد راحت کاظمی کی یادگار تصاویر شیئر کر دیں

03 Jul 2026
03 Jul 2026

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ اداکار علی کاظمی نے والد راحت کاظمی کی 82 ویں سالگرہ پر یادگار تصاویر شیئر کر کے ماضی کی یادیں تازہ کر دیں۔

راحت کاظمی اور ان کا خاندان گزشتہ کئی برسوں سے کینیڈا میں مقیم ہے، اگرچہ وہ اپنی نجی زندگی کو میڈیا کی نظروں سے دور رکھتے ہیں، تاہم ان کے صاحبزادے اور معروف اداکار علی کاظمی وقتاً فوقتاً اپنے والد کے ساتھ یادگار لمحات مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے رہتے ہیں۔

رواں سال راحت کاظمی اپنی 82 ویں سالگرہ منا رہے ہیں، اس موقع پر علی کاظمی نے فیس بک پر والد کے ہمراہ خوبصورت تصاویر شیئر کرتے ہوئے انہیں سالگرہ کی مبارک باد دی ہے۔

انہوں نے لکھا ہے کہ سالگرہ مبارک ہو ابا، اس عظیم انسان کو جس نے مجھے زندگی کی ہر اہم بات سکھائی، آپ سے ہمیشہ محبت رہے گی۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے معروف رائٹر شیکسپیئر کے معروف ناول ہملیٹ کی مشہور زمانہ لائنز بھی اپنے والد کے نام کی ہے، جس کا ترجمہ کچھ یوں ہے کہ اے ہوریشیو! آسمان اور زمین میں ایسی بہت سی چیزیں موجود ہیں جن کا احاطہ تمہارا فلسفہ نہیں کر سکتا۔

یاد رہے گزشتہ برس بھی علی کاظمی نے اپنے والد کی 81 ویں سالگرہ کے موقع پر ان کے لیے محبت بھرا پیغام شیئر کیا تھا۔

واضح رہے کہ راحت کاظمی پاکستان کے سینئر ٹیلی وژن اداکار اور پروڈیوسر تھے، جنہوں نے اپنی شاندار اداکاری اور مقبول ڈراموں کے ذریعے دیرپا شہرت حاصل کی۔

راحت کاظمی اور سائرہ کاظمی کو شہرۂ آفاق ڈرامہ تیسرا کنارہ سے غیر معمولی مقبولیت ملی۔

راحت کاظمی اور سائرہ کاظمی کے ہاں 2 باصلاحیت اور محبت کرنے والے بچوں، علی کاظمی اور ندا کاظمی کی پیدائش ہوئی، علی اور ندا دونوں شادی شدہ ہیں اور اپنے اپنے خاندان کے ساتھ خوشگوار زندگی گزار رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے