اپ ڈیٹس
  • 227.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.96 قیمت فروخت : 41.04
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.05 قیمت فروخت : 278.55
  • یورو قیمت خرید: 316.56 قیمت فروخت : 317.13
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.50 قیمت فروخت : 370.17
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 195.59 قیمت فروخت : 195.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.71 قیمت فروخت : 1.71
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.05 قیمت فروخت : 74.18
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.71 قیمت فروخت : 75.85
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

عاصم اظہر کے انسٹاگرام پر ہانیہ عامر کی پرانی تصاویر کی واپسی، گلوکار نے وجہ بتادی

02 Jul 2026
02 Jul 2026

(ویب ڈیسک)پاکستان کے معروف گلوکار عاصم اظہر نے انسٹاگرام پر اپنی 600 سے زائد پرانی تصاویر اور ویڈیوز دوبارہ بحال کر دی ہیں، جن میں اداکارہ ہانیہ عامر کے ساتھ شیئر کی گئی متعدد یادگار تصاویر بھی شامل ہیں۔ ان پوسٹس کی واپسی کے بعد سوشل میڈیا پر ایک بار پھر دونوں فنکاروں کے ماضی کے تعلقات سے متعلق چرچے شروع ہو گئے۔

عاصم اظہر نے پوسٹس ری اسٹور کرنے کے بعد انسٹاگرام پر ایک دلچسپ پیغام بھی شیئر کیا۔ انہوں نے لکھا، ’’آپ سب کو خوش آمدید، اب کچھ پرانے اور شرمندگی سے بھرے لمحات سے لطف اٹھائیں۔‘‘ ان کے اس پیغام کے ساتھ ہی مداح پرانی تصاویر اور ویڈیوز دیکھنے میں مصروف ہوگئے، تاہم سب سے زیادہ توجہ ہانیہ عامر کے ساتھ موجود تصاویر نے حاصل کی۔

جوں ہی یہ پوسٹس دوبارہ سامنے آئیں، مختلف شوبز اور انٹرٹینمنٹ پلیٹ فارمز نے خاص طور پر ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کی مشترکہ تصاویر کو نمایاں کرنا شروع کر دیا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے ماضی کی یادیں ایک بار پھر موضوعِ بحث بن گئیں۔

 

 

صورتحال کو دیکھتے ہوئے عاصم اظہر نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے وضاحت بھی پیش کی۔ انہوں نے لکھا کہ کاش میڈیا صرف مخصوص تصاویر کے بجائے وہ تمام 600 سے زائد پوسٹس بھی دکھاتا جو انہوں نے بحال کی ہیں۔ ان کے مطابق ان کے حقیقی مداح کافی عرصے سے ان کے کیریئر، سفر اور مختلف کامیابیوں سے جڑی پرانی پوسٹس دوبارہ دیکھنے کی خواہش رکھتے تھے، اسی لیے انہوں نے انہیں واپس لانے کا فیصلہ کیا۔

واضح رہے کہ ایک وقت تھا جب ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کے تعلقات سے متعلق قیاس آرائیاں مسلسل خبروں کی زینت بنتی رہیں، تاہم دونوں فنکاروں نے کبھی بھی اپنے تعلق کی نوعیت پر کھل کر بات نہیں کی۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے