اپ ڈیٹس
  • 226.00 انڈے فی درجن
  • 283.00 زندہ مرغی
  • 410.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.20 قیمت فروخت : 904.82
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6242 دس گرام : 5351
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

بھارتی چینلز کو میرے گانے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی، سجاد علی

01 Jul 2026
01 Jul 2026

(ویب ڈیسک) پاکستان کے معروف گلوکار سجاد علی نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ انہوں نے کبھی بھی کسی بھارتی ٹی وی چینل کو اپنے گانے استعمال کرنے کی اجازت یا کاپی رائٹ کلیئرنس نہیں دی۔

انسٹاگرام پر جاری اپنے ویڈیو پیغام میں سجاد علی نے کہا کہ گزشتہ ایک سال سے ان کے حوالے سے غلط معلومات پھیلائی جا رہی ہیں، جن میں یہ دعویٰ بھی شامل ہے کہ انہوں نے پاکستان آئیڈل کے شرکا کو اپنے گانوں کو  گانے کی اجازت نہیں دی، جبکہ بھارتی پروگراموں میں یہی گانے پیش کئے جا رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ انہوں  نے ایک بھارتی پروگرام میں دو بچوں کو ان کا مشہور گانا "راوی" گاتے دیکھا، جس کی وہ تعریف کرنا چاہتے تھے، تاہم اس پر بھی غیر ضروری تنازع کھڑا کر دیا گیا۔

سجاد علی کا کہنا تھا کہ انہوں  نے کبھی پاکستان آئیڈل کے خلاف پریس کانفرنس نہیں کی بلکہ ٹورنٹو میں اپنے شو کے دوران پوچھے گئے سوال کے جواب میں صرف یہ کہا تھا کہ ایسے پروگرام نوجوانوں کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کا بہترین موقع فراہم کرتے ہیں۔

گلوکار  نے مزید کہا کہ موسیقی کے حقوق ایک قانونی معاملہ ہیں اور بہت سے فنکار اپنی تخلیقات کے تجارتی استعمال کی اجازت نہیں دیتے، انہوں  نے مداحوں سے اپیل کی کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی غیر مصدقہ خبروں پر یقین کرنے کے بجائے حقائق کی تصدیق کریں اور اپنے فنکاروں کی حوصلہ افزائی کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے