اپ ڈیٹس
  • 240.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.28 قیمت فروخت : 41.35
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.55 قیمت فروخت : 278.05
  • یورو قیمت خرید: 324.11 قیمت فروخت : 324.69
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.79 قیمت فروخت : 378.47
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.58 قیمت فروخت : 197.93
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.11 قیمت فروخت : 201.48
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.91 قیمت فروخت : 74.04
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

فضا علی کو برطانوی پارلیمنٹ میں خصوصی اعزاز سے نواز دیا گیا

01 Jul 2026
01 Jul 2026

(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ، میزبان اور گلوکارہ فضا علی کو خواتین کے حقوق کے فروغ اور سماجی مسائل پر مؤثر آواز بلند کرنے کے اعتراف میں برطانوی پارلیمنٹ میں خصوصی اعزاز سے نوازا گیا۔

 

اعزازی تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات نے شرکت کی، شرکا نے فضا علی کی سماجی خدمات، خواتین کو درپیش مسائل کو اجاگر کرنے اور معاشرتی شعور بیدار کرنے کے لیے انکی کاوشوں کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا۔

اعزاز وصول کرنے کےبعد فضاعلی نےاپنےخیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ اعزاز صرف ان کی ذاتی کامیابی نہیں بلکہ ہراس خاتون کے لیے حوصلہ افزا پیغام ہے جو اپنے حقوق، بااختیار مستقبل اور معاشرے میں مثبت تبدیلی کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔

انہوں نے اس اعزاز کو پاکستان کی خواتین کے نام کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ وہ آئندہ بھی سماجی مسائل اور خواتین کے حقوق کے لیے اپنی آواز بلند کرتی رہیں گی۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے