(ویب ڈیسک)پاکستان کے معروف یوٹیوبر رجب بٹ اور اداکارہ دُرفشاں سلیم سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی شادی کی افواہوں نے ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔
رجب بٹ، ماضی میں بھی اپنی ذاتی زندگی، ناکام شادی اور مختلف سوشل میڈیا شخصیات کے ساتھ مبینہ تعلقات کے باعث خبروں کی زینت بنتے رہے ہیں۔ حالیہ دنوں ان کے بارے میں دُرفشاں سلیم کے ساتھ شادی کی افواہ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی، جس نے مداحوں کو حیران کر دیا۔
افواہ پھیلنے کے بعد رجب بٹ نے سوشل میڈیا پر ردعمل دیتے ہوئے اس خبر کو بے بنیاد قرار دیا اور کہا کہ سوشل میڈیا پر جھوٹی خبریں پھیلانا افسوسناک رجحان بنتا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے اور دُرفشاں سلیم کے حوالے سے پھیلائی جانے والی باتوں میں کوئی صداقت نہیں اور ایسی من گھڑت خبروں سے گریز کیا جانا چاہیے۔
دوسری جانب اداکارہ دُرفشاں سلیم نے براہِ راست بیان دینے کے بجائے اپنے میک اپ آرٹسٹ نشوہ انجم کے ذریعے اس افواہ پر ردعمل دیا۔ نشوہ انجم نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ کاش یہ خبر دیکھنے یا سننے سے پہلے ہی ان کی بینائی چلی جاتی، جبکہ انہوں نے واضح کیا کہ دُرفشاں کا رجب بٹ سے شادی کرنے کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
