اپ ڈیٹس
  • 227.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.96 قیمت فروخت : 41.04
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.05 قیمت فروخت : 278.55
  • یورو قیمت خرید: 316.56 قیمت فروخت : 317.13
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.50 قیمت فروخت : 370.17
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 195.59 قیمت فروخت : 195.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.71 قیمت فروخت : 1.71
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.05 قیمت فروخت : 74.18
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.71 قیمت فروخت : 75.85
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

صحیفہ جبار خٹک کے مردانہ لباس پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید

01 Jul 2026
01 Jul 2026

(ویب ڈیسک)پاکستان کی مشہور ماڈل اور اداکارہ صحیفہ جبار خٹک ایک بار پھر اپنے منفرد انداز کی وجہ سے خبروں میں آ گئی ہیں۔

شوبز کی دنیا میں اپنے مشہور ڈراموں بھول، لوگ کیا کہیں گے، رفتہ رفتہ، مورے پیا اور بیٹی میں اپنی اداکاری کے باعث پہچان بنانے والی صحیفہ حال ہی میں اپنے آبائی علاقے کے دورے کے دوران آف وائٹ رنگ کا مردانہ کرتا شلوار زیب تن کیے چھوٹے بالوں کے ساتھ ایک منفرد انداز میں نظر آئیں۔

 

اداکارہ نے اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’اپنی جڑوں سے دوبارہ جڑنا ایک خوبصورت احساس ہے‘۔ ان کا کہنا تھا کہ انسان چاہے دنیا کی نظر میں کتنی ہی کامیابیاں حاصل کر لے، اپنے شہر اور لوگوں سے وابستگی ہمیشہ برقرار رہتی ہے۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں مقامی لوگوں کی محبت، دعوتوں اور پرتپاک استقبال کو بھی سراہا۔

تاہم صحیفہ کا یہ انداز سوشل میڈیا صارفین کو پسند نہ آیا اور ان کی پوسٹ پر صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔ کئی صارفین نے ان کے لباس اور حلیے پر تنقید کرتے ہوئے مختلف تبصرے کیے، جبکہ بعض نے انہیں مردانہ ناموں سے بھی پکارا۔ کچھ افراد نے ان کے انداز کو غیر معمولی قرار دیا، جبکہ دیگر نے ان کے حامیوں پر بھی تنقید کی کہ وہ ایسے طرزِ عمل کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے