اپ ڈیٹس
  • 227.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.96 قیمت فروخت : 41.04
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.05 قیمت فروخت : 278.55
  • یورو قیمت خرید: 316.56 قیمت فروخت : 317.13
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.50 قیمت فروخت : 370.17
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 195.59 قیمت فروخت : 195.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.71 قیمت فروخت : 1.71
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.05 قیمت فروخت : 74.18
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.71 قیمت فروخت : 75.85
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

مومنہ اقبال کو دھمکیاں دینے کا کیس:، ثاقب چڈھر اور اہلیہ کی عبوری ضمانت میں توسیع

02 Jul 2026
02 Jul 2026

(لاہور نیوز) لاہور کی سیشن کورٹ میں اداکارہ مومنہ اقبال کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے مقدمے میں ثاقب چڈھر اور ان کی اہلیہ سمیرا کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

ایڈیشنل اینڈ سیشن جج نصرت علی صدیقی  نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے ثاقب چڈھر اور ان کی اہلیہ سمیرا کی عبوری ضمانت میں 13 جولائی تک توسیع کر دی۔

دورانِ سماعت تفتیشی افسر  نے عدالت کو بتایا کہ ملزمہ سمیرا تاحال شاملِ تفتیش نہیں ہوئیں، تاہم انہیں ایک اور موقع دیا جائے، عدالت نے ملزمہ کو شاملِ تفتیش ہونے کا ایک اور موقع دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

تفتیشی افسر  نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ملزمان کے موبائل فون فرانزک تجزیے کیلئے بھجوا دیئے گئے ہیں، جبکہ مقدمے کی تفتیش مکمل کرنے کیلئے مزید وقت درکار ہے۔

یاد رہے کہ این سی سی آئی اے نے اداکارہ مومنہ اقبال کی مدعیت میں ہراساں کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکیوں کے الزام میں مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے