اپ ڈیٹس
  • 226.00 انڈے فی درجن
  • 283.00 زندہ مرغی
  • 410.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.20 قیمت فروخت : 904.82
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6242 دس گرام : 5351
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

بطور اداکارہ مجھے وہ پہچان نہیں ملی جس کی میں مستحق ہوں: کنزا ہاشمی

01 Jul 2026
01 Jul 2026

(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ اور ماڈل کنزا ہاشمی نے کہا ہے کہ مجھے کئی مواقع پر محسوس ہوا کہ بطور اداکارہ مجھے وہ پہچان نہیں ملی جس کی میں مستحق ہوں۔

حال ہی میں ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے کنزا ہاشمی نے کہا کہ میں نے اپنے کیریئر میں ہمیشہ مختلف اور منفرد کردار ادا کرنے کی کوشش کی۔

انہوں نے مثال دیتے ہوئے بتایا کہ ڈرامہ دل آویز میں، میں نے دو بالکل مختلف کردار نبھائے، جبکہ دیگر ڈراموں میں بھی میرے کردار منفرد تھے۔

کنزا ہاشمی نے کہا کہ میں جانتی ہوں کہ مجھے انڈر ریٹڈ سمجھا جاتا ہے، لیکن اس بات پر مجھے افسوس نہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ لوگ میری صلاحیتوں سے واقف ہیں، اس لیے میں اطمینان کے ساتھ اپنے سفر پر توجہ دے رہی ہوں اور مسلسل محنت کر رہی ہوں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے