اپ ڈیٹس
  • 225.00 انڈے فی درجن
  • 283.00 زندہ مرغی
  • 410.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.89 قیمت فروخت : 40.96
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.10 قیمت فروخت : 278.60
  • یورو قیمت خرید: 316.65 قیمت فروخت : 317.22
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.12 قیمت فروخت : 367.78
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 191.62 قیمت فروخت : 191.96
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.01 قیمت فروخت : 196.36
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.06 قیمت فروخت : 74.19
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.72 قیمت فروخت : 75.85
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.36 قیمت فروخت : 904.99
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

کم عمر ڈرائیورز کے خلاف سخت کریک ڈاؤن، بغیر پرمٹ گاڑیاں بند کرنے کا حکم

30 Jun 2026
30 Jun 2026

(لاہور نیوز) شہر میں کم عمر ڈرائیورز کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 حکام کے مطابق بغیر لائسنس یا ڈرائیونگ پرمٹ موٹرسائیکل اور گاڑی چلانے والے کم عمر افراد کی گاڑیاں بند کر دی جائیں گی۔

سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے کہا ہے کہ باقاعدہ ڈرائیونگ پرمٹ حاصل کرنے کے بعد ہی کم عمر افراد کو موٹرسائیکل چلانے کی اجازت دی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ کم عمر کار ڈرائیور کی گاڑی والدین کی شورٹی بانڈ جمع کرانے کے بعد ہی ریلیز کی جائے گی۔

سی ٹی او نے والدین پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے 16 سے 18 سال کے بچوں کے ڈرائیونگ پرمٹ ضرور بنوائیں۔ لاہور میں 13 مقامات پر ڈرائیونگ پرمٹ کی سہولت دستیاب ہے اور شہری اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

حکام کے مطابق کم عمر ڈرائیورز سمارٹ کارڈ، ب فارم اور والدین یا گارڈین کے ہمراہ لائسنس آفس وزٹ کریں۔

سی ٹی او لاہور نے دو ٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ بغیر پرمٹ کم عمر ڈرائیونگ ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے