اپ ڈیٹس
  • 224.00 انڈے فی درجن
  • 288.00 زندہ مرغی
  • 417.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.89 قیمت فروخت : 40.96
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.10 قیمت فروخت : 278.60
  • یورو قیمت خرید: 316.65 قیمت فروخت : 317.22
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.12 قیمت فروخت : 367.78
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 191.62 قیمت فروخت : 191.96
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.01 قیمت فروخت : 196.36
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.06 قیمت فروخت : 74.19
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.72 قیمت فروخت : 75.85
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.36 قیمت فروخت : 904.99
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور پولیس کی چھٹی کے روز بڑی کارروائیاں، 449 ملزمان گرفتار

29 Jun 2026
29 Jun 2026

(لاہور نیوز) لاہور پولیس کے آپریشنز ونگ نے چھٹی کے روز مختلف جرائم کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر 449 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق ہراسگی اور زیادتی کی شکایات پر فوری کارروائی کرتے ہوئے 16 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جبکہ غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور اس کی نمائش پر 6 افراد کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے ایک رائفل، 5 پستول اور درجنوں گولیاں برآمد کی گئیں۔

انہوں نے بتایا کہ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں میں 15 ملزمان گرفتار کیے گئے، جن سے 8 کلو 90 گرام چرس، ایک کلو 20 گرام آئس، 500 گرام ہیروئن اور 25 لیٹر شراب برآمد ہوئی۔ پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر 16 جبکہ جوئے کے الزام میں 6 افراد کو گرفتار کر کے داؤ پر لگی رقم بھی قبضے میں لے لی گئی۔

ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق کارروائیوں کے دوران 177 اشتہاری مجرمان اور عدالتی مفروران کو بھی گرفتار کیا گیا، جبکہ دیگر جرائم میں ملوث 12 ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے